0

سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی پاکستان پہنچ گئے،پاکستان کے یتیم بچوں کے ساتھ عید الفطر منائیں گے

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل رابطہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان پہنچ گئے، وہ اسلام آباد کے یتیموں کے ساتھ عید الفطر منائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ اسلامی سکالر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاءالرحمن بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سیکرٹری جنرل رابطہ اسلامک اسکالر فیصل مسجد اسلام آباد میں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے اور اسلام آباد آرفن سنٹر کے یتیم بچوں کے ساتھ عید الفطر منائیں گے۔ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو حج 2022 کے موقع پر خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں