0

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، انہوں نے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس دوران عازمین کی بڑی تعداد نے معمول کے مطابق طواف جاری رکھا۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے اور وفد کے پرتپاک استقبال پر حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں