0

عید سے قبل پاکستانیوں کے لئےبرُی خبر آگئی ٹریکٹر ٹرالی کی سکول وین کو ٹکر،3طلباء جاں بحق،متعددزخمی،مزید ہلاکتوں کاخدشہ امدادی ٹیمیں روانہ،ہر طرف چیخ وپکار،

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پرمحل میں ٹریکٹر ٹرالی نے سکول کے طلباء کے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین طالب علم موقع پر ہی جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔خوفناک حادثہ پیرمحل میں موٹروے پل کے قریب پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکول وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچے چک 341 گ ب کے رہائشی تھے، جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ حسنہ، چار سالہ محمد معیز اور سات سالہ محمد احمد شامل ہیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، اسکول وین میں چودہ طلبہ سوار تھے، ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ طلبہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پیر محل میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں