0

صدر زرداری اور ترکیہ کے ہم منصب کا رابطہ، رجب طیب اردوان دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

صدر آصف زرداری نے ترک صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ترکی کے صدر کو بھی عید الفطر کی مبارکباد دی، رجب طیب ایردوان اور ترکی کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ حال ہی میں ترکی کے صدر نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دوسری بار پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے شہباز شریف کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ رجب طیب اردگان نے تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں، پاکستان اور ترکی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طیب اردگان کے مبارکباد کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے، ترکی نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے، انشاء اللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔ ختم ہو جائے گا، مسلم ممالک ترکی کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، رجب طیب ایک تجربہ کار رہنما ہیں، ہمیں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے قبرص پر بھی تبادلہ خیال کیا، اعلیٰ سطحی سٹریٹیجی ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس میں پاکستان اور ترکی مشترکہ طور پر اس حوالے سے مزید پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں