0

چھٹیوں پر جانے والے گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں، اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد پولیس کے مطابق عید کی چھٹیوں پر جانے والوں کو گھر سے نکلنے سے پہلے تھانے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے سیکیورٹی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں پر جانے والے مناسب حفاظتی انتظامات کے ساتھ گھروں سے نکلیں۔شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے اخبار والے سے کہہ دیں کہ وہ اخبار گھر نہ پھینکے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے متعلقہ تھانے کو اطلاع دیں اور گھر کو مکمل تالا لگا کر سکون سے گھر سے نکلیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس آپ کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل اور ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک چھٹیاں دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں