0

بارش ہو گی یا بادل گرجیں برسیں گے۔ ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں