0

وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی کا دورہ کیا اور نوافل ادا کئے، گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا

سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں عشاء کی نماز ادا کی اور نوافل ادا کئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے روضہ رسول پر حاضری دی اور امت مسلمہ اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا بھی کی۔ گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں