0

سیکیورٹی فورسز کا پنجگور، ڈی آئی خان میں آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں میں اسد عرف حسرت بھی شامل ہے۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے جب کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں