0

عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے عید پر موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ بارش کا نیا نظام 13 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔ بارش عارضی طور پر گرمی میں اضافے کو روک دے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔شہر کی ہوا آلودہ ہونے کا سلسلہ جاری، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 201 ریکارڈ کیا گیا۔فیز 8 ڈی ایچ اے 273، یو ایس قونصلیٹ آلودگی کی شرح 235 ریکارڈ، سید مرات علی روڈ 201، فدا حسین روڈ آلودگی کی شرح 255، جوہر ٹاؤن 295، ٹھوکر نیاز بیگ آلودگی کی شرح 304 ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں