0

غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کاتحفظ اولین ذمہ داری ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا نے شرکت کی۔ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ کو غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی جب کہ مکمل حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت کردی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا لیکن ہم شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں