0

پی ٹی آئی نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کر دیا، کمیٹی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔ بیان کے مطابق سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم کی گئی، کمیٹی میں عمر ایوب خان، گوہر خان، سینیٹر شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، شیر افضل مروت اور شاہ فرمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ رؤف حسن، عون عباس بپی، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اور خالد خورشید بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں