0

خیبرپختونخوا سے پنجاب میں دھات کی دوڑ کے الزامات پر دونوں صوبوں میں لڑائی،کیا ہونے والا ہے ؟جانیں

دھات کی دوڑ خیبرپختونخوا سے پنجاب آنے کے الزام پر دونوں صوبوں میں لڑائی شروع ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈوریاں کے پی سے آرہی ہیں تو کیا پنجاب پولیس سو رہی ہے، کیا پولیس صرف مریم نواز کے پروٹوکول پر کام کر رہی ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی جانیں عزیز ہیں لیکن شاید علی امین گنڈا پور کو پختونوں کی جانیں عزیز نہیں۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں عجیب بیان دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ گردنیں کاٹنے کی دھاتی ڈوری خیبرپختونخوا سے آرہی ہے۔بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس طرح کے بیانات سے صوبوں اور عوام کے درمیان نفرت پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈوری آ رہی ہے تو کیا آپ کی پولیس ڈیوٹی پر ہے، کیا آپ کی پولیس صرف آپ کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب حکومت کی نااہلی چھپانے کے لیے خیبرپختونخوا پر الزام لگا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں