0

وزیراعظم شہباز شریف آج تین روزہ دورے پرسعودی عرب جائیں گے۔سفری اخراجات کون ادا کریگا؟ تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے دورے پر آنے والے ارکان سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ عرب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 اپریل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ 4 مارچ کو وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہے۔دورہ کرنے والے ارکان کے سفری اخراجات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ کے ذریعے دورے پر روانہ ہوں گے جب کہ وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر مختلف منصوبوں پر بات چیت بھی ہو گی۔ اجلاس کے دوران ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اور وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں