0

شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی ،مہنگی بجلی سے ستائے شہریوں کے لئے اچھی خبر

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی نے مہنگی بجلی سے پریشان کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو سال میں کے الیکٹرک کے نظام میں سستے متبادل ذرائع کو شامل کیا جائے گا۔مونس علوی نے کہا کہ متبادل ذرائع بجلی سے متعلق اب تک 40 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس میں یورپ، چین اور مشرق وسطی کی بارہ کمپنی بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متبادل توانائی کے پروجیکٹ بلوچستان حب، اوتھل، بیلہ، اور کراچی کے سرجانی ٹاون میں لگائے جائیں گے، سولر اور ونڈ پاور پروجیکٹ میں 4 سو ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی نے مہنگی بجلی کے ستائے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔ بجلی کے سستے متبادل ذرائع کو برقی نظام میں شامل کیا جائے گا۔ سی او کے الیکٹرک کے مطابق آئندہ دو سالوں میں کے الیکٹرک کے سسٹم میں 640 میگاواٹ سولر اور ونڈ انرجی شامل کی جائے گی جس سے سولر اور ونڈ پاور سے بجلی کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔ اونگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں