0

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ قرض کے نئے پروگرام کے لیے بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کے ساتھ قرض کے نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نئے قرضہ پروگرام کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، نئے قرضہ پروگرام پر مذاکرات آئندہ مہینوں میں ہوں گے، پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اور معاشی اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو قلیل مدتی قرضہ پروگرام کے تحت ایک ارب دس ملین ڈالر کی حتمی قسط جاری کر دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے ترجمان کا مزید کہنا ہے۔آخری قسط کے بعد پاکستان کو ملنے والی رقم بڑھ کر 3 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ نگران حکومت اور سٹیٹ بنک نے قرضہ پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کیا۔ نئی حکومت معیشت کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 بلین ڈالر کے قلیل مدتی قرضہ پروگرام کے تحت حتمی جائزہ مذاکرات کامیاب رہے اور پاکستان کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ طے پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں