0

مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کو عید سے قبل ایک اور بڑی خوشخبری شہباز شریف نے جو کہا کر کے دکھایا،بناسپتی گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی،

مارچ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں عمومی کمی دیکھی جا رہی ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 2.74 فیصد کم ہے۔ فروری میں ملک میں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق ایک کلو دال دبنسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔فروری میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں سرسوں کے تیل کی ایک لیٹر قیمت 501.09 روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو فروری میں 500.03 روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں