0

واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان سے بھیجے گئے،جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں

پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان مزید 6,667 افغان وطن واپس آئے۔گزشتہ سال آپریشنز شروع ہونے کے بعد سے پاکستان سے غیر قانونی طور پر واپس آنے والے افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہے۔وطن واپس جانے والے افغانوں میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں۔ایک ہفتے کے دوران وطن واپس جانے والے افغان باشندے 254 خاندانوں کی شکل میں تھے جن کے لیے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں