0

عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہو گا تو سب سے پہلے میں اور میرے ساتھی کھڑے ہوں گے: چیف جسٹس نے ختمی اعلان کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی براہ راست سماعت جاری ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ہماری زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔اٹارنی جنرل ابتدائی سماعت میں پیش ہوں گے جب کہ سپریم کورٹ کل ہونے والی سماعت میں عدالتی کارروائی آگے بڑھانے کا طریقہ کار طے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں