0

غلط خبر چلائی گئی، میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا، شیر افضل مروت کاحیران کن بیان آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ غلط خبر پھیلائی گئی، میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ویڈیو میں تھپڑ کہاں نظر آرہا ہے؟ وہ کارکن نہیں بلکہ میرا محافظ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے پریشان نہیں، چلتے رہیں گے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کے پی میں ہمیں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے محروم کرنے کے لیے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں