0

میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا، بشریٰ بی بی کا الزام

راولپنڈی: پی ٹی آئی بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ معراج کی رات میرے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا گیا، کھانے اور پانی کا ذائقہ بھی کڑوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں پیش ہوئیں، پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ شب معراج کے کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے 3 قطرے ڈالے گئے۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹوائلٹ کلینر کے استعمال کے ایک ماہ بعد میری صحت خراب ہوجاتی ہے، میری آنکھیں سوج جاتی ہیں، میرے سینے اور پیٹ میں درد ہوتا ہےانہوں نے کہا کہ کھانے اور پانی کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی نے کہا تھا کہ کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملائیں، پہلے کسی کو شہد ملایا جاتا تھا، اب کھانے میں ٹوائلٹ کلینر ملایا جاتا ہے۔پی ٹی آئی بانی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے بنی گالہ میں باوقار طریقے سے رکھا گیا ہے، پہلے کھڑکیاں بند رکھی جاتی تھیں، اب کچھ دیر کے لیے کھولی جاتی ہیں، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں امریکی ایجنٹ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں