0

مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں آج صبح سویرے بارش ہوئی جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جب کہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی اور خوشاب میں بھی بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ جبکہ چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات، پشاور، بونیر، شانگلہ، کوہستان، باجوڑ، چارسدہ، خیبر، کرم اور مہمند میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں