0

تائیوان اور جاپان میں 7.7 شدت کا زلزلہ، عمارتیں منہدم، ہلاکتوں کا خدشہ، سونامی کی وارننگ

تائیوان میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 26 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تائیوان میں آنے والے زلزلے سے ایک شخص ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے باعث 26 کے قریب عمارتیں گر گئیں جس میں متعدد افراد پھنس گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یہ بات بتائیجاپان اور تائیوان میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ 7.7 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس سے سمندر میں 3 میٹر بلند لہریں اٹھ گئیں۔ تائیوان اور جاپانی جزیرہ اوکیناوا۔ تائیوان میں 25 برسوں میں آنے والے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ جاپان ایئر لائنز کے مطابق سونامی وارننگ والے علاقوں سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جاپان میں سونامی کی وارننگ کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جاپانی جزیرے اوکیناوا کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تائیوان میں 1999 کے بعد یہ دوسرا بڑا اور شدید ترین زلزلہ ہے۔تائیوان میں 1999 میں 7.6 شدت کے زلزلے میں 2400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں