0

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی بانی بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ مارگلہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے میں پی ٹی آئی کے بانی کو بری کردیا۔ عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں اسد عمر اور راجہ خرم نواز کو بھی بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلاء سردار بسی اور آمنہ علی نے دلائل دیئے۔انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مجاز نہیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی مدعی کے طور پر مقدمہ درج کرنے کا مجاز نہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی عدالت میں پیش نہیں کی گئی، تفتیشی افسر نے کوئی ثبوت قائم نہیں کیا۔ ٹی آئی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں