0

محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار اور فیصل واوڈا بھی سینیٹر بن گئے،

سینیٹ انتخابات: اسلام آباد کی دونوں نشستوں پر اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن نے کامیابی حاصل کی۔سینیٹ کی 19 میں سے 18 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی دونوں نشستوں پر حکومتی امیدوار کامیاب ہوئے۔ سندھ کی 12 میں سے 10 نشستوں پر پی پی نے کامیابی حاصل کی، پنجاب کی 5 میں سے 4 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے۔اسلام آباد سے حکمران اتحاد کے امیدوار اسحاق ڈار نے ٹیکنوکریٹ کی نشست جیت لی۔ انہوں نے 222 ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود کو 81 ووٹ ملے۔پیپلز پارٹی نے سندھ سے 10 نشستیں حاصل کیں۔پیپلز پارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10 نشستیں جیتیں جب کہ ایم کیو ایم اور آزاد امیدواروں نے ایک ایک نشست جیتیسندھ سے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، کاظم علی شاہ، مسروراحسن، ندیم بھٹو سینیٹ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سرمد علی، ضمیر گھمرو جبکہ خواتین کی نشست پر روبینہ قائم خانی اور قرۃ العین مری سینیٹر منتخب ہوئے۔اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے پنجومل بھیل کامیاب قرار پائے۔ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاول بھٹو، فریال تالپور، پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں