0

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاہینوں کے ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کے باعث 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کی تجویز ہے تاہم ابھی تک قومی اسکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ قومی سکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر اور شاہین شامل ہیں۔ آفریدی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے تاہم وہ اپنی ری ہیب جاری رکھیں گے، حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں