0

اسرائیلی حملے میں 7 ایرانی فوجیوں کی شہادت پر ایران کا ردعمل

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد ایران کی جانب سے ردعمل سامنے آیا۔ اور یہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ نے ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ جارح کے خلاف ضروری کارروائی کرے۔ اس کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الحیان نے اپنے شامی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اور کہا کہ حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، حملے کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد الحیان نے کہا کہ حکمت کے ساتھ بروقت جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں