0

افغان حکومت کے بدلتے رویے سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشن محدود ہو رہے ہیں،اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ۔۔۔خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، افغان حکومت کا بدلتا ہوا رویہ ان کے لیے ہمارے آپشنز کو محدود کر رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کا سرچشمہ افغانستان میں ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں اور سہولیات نہیں چھوڑتا۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے بدلتے رویے کی وجہ سے ان کے لیے ہمارے آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں۔بشام حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چینی ورکرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور چینی تحقیقاتی ٹیم بھی اس میں شامل ہے جب کہ تحقیقات میں کچھ لیڈز بھی ملی ہیں۔ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا ایران سے گیس نہ لینے کا متبادل دے۔ لینا ہمارا حق ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کا اپنا پس منظر ہے، امید ظاہر کی کہ بھارتی الیکشن کے بعد تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں