0

اسرائیل کا ایران پر حملہ، 2 کمانڈروں سمیت 7 ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک ایرانی سفارتی کمپاؤنڈ کی عمارتوں کو اسرائیلی طیاروں نے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 2 کمانڈروں سمیت 7 افراد مارے گئے۔ حملے میں ایرانی قونصلیٹ اور سفیر کی رہائش گاہ تباہ ہو گئی تاہم سفارت خانے کی مرکزی عمارت محفوظ رہی۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق، پیر کی شب دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے میں سینیئر ایرانی سپاہی بریگیڈیئر محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب بریگیڈیئر محمد ہادی مارے گئے۔ بشمول 7 افراد جاں بحق۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ حملے میں سفارت خانے کے قونصلر سیکشن اور ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، دونوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔اطلاعات کے مطابق پاسداران انقلاب کے اہلکار قونصل خانے کی عمارت میں موجود تھے۔شامی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے متعدد میزائلوں کو مار گرایا تاہم کچھ ہدف تک پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اس حملے کو تمام سفارتی کنونشنز اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں