0

چیف جسٹس پاکستان کو وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے تھی: لطیف کھوسہ نے مزید کیاکہا ؟جانیں

پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 6 جج انصاف مانگ رہے ہیں جس کی ذمہ داری ریٹائرڈ جج کو دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اسی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیاں قوم کے لیے وقف کرنا ہوں گی، چادر اور چار دیواری کا تقدس اب باقی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ووٹ اور عوام کی کوئی قدر نہیں۔ اب نہیں، اب ایک موقع ہے کہ صرف وکلاء ہی نہیں تمام لوگ ایک ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں