0

6 جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: اعظم نذیر تارڑ نے نیا بیان جاری کر دیا

وزیر قانون نذیر تارڑ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر منتخب وکلاء تنظیموں کے اعتماد کے اظہار کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ معزز 6 جج صاحبان جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلانات عدلیہ کی غیر جانبداری کا مظہر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ بار، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن، ملتان ہائی کورٹ بار، بہاولپور ہائی کورٹ بار پر اعتماد کا اظہار ایک مثبت پیش رفت ہے۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ سچ قوم کے سامنے آئے تاکہ مستقبل میں ایسی شکایات پیدا نہ ہوں۔ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور کابینہ عدلیہ کی آزادی کے اصول کی قائل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں