0

27 رمضان المبارک کو مقتدر حلقے غریب عوام کے لیے معافی کا اعلان کریں،بہت پہلے کہا تھا شہباز کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کی نہیں شہباز شریف کی سیاست چلے گی۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے تین مقدمات کی تین کاپیاں ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 مقدمات زیر سماعت ہیں، 11 مقدمات دہشت گردی کی عدالت میں ہیں۔ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت کو چلانا ہے اسے چلانا ہوگا، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ غریبوں کی چولھا جلے، پاکستان آگے بڑھے کیونکہ غریبوں کی حالت بہت خراب ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو مقتدر حلقے غریب عوام کے لیے معافی کا اعلان کریں۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ (ن) سے شا نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لے لی ہے، وہ بہت پہلے کہہ چکے تھے کہ شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں