0

دہشتگردی میں ہلاک 5چینی شہریوں کیلئے پھول رکھنے کی تقریب

نور خان ایئر بیس پر دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے 5 چینی شہریوں کے لیے پھول چڑھانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے پھول چڑھائے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی نور خان ائیر بیس پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر مرحوم کی یاد میں 30سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں