0

عید الفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کے امکانات،محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی۔ 11:21 PM، جبکہ 9 اپریل کو نیا چاند طلوع ہوگا۔ چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد رہے گا جس کے باعث عید الفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں