0

بیرسٹر صاحب! لگتا ہے آپ کو صرف پنجاب کی نوکری کرنی ہے، عظمیٰ بخاری نے اور کیا کچھ بول دیا ؟جانیں

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر صاحب! لگتا ہے آپ نے صرف پنجاب کا کام کرنا ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج تک نہیں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کون سے کارنامے کرنے ہیں، مریم نواز نے 30 دنوں میں 30 عوامی فلاحی منصوبے دئیے۔ عظمیٰ بخاری علی امین گنڈا پور نے 30 دنوں میں ایک بھی عوامی فلاحی منصوبہ متعارف نہیں کروایاجتنی آپ کو مریم نواز کی فکر ہے، کاش آپ کو پختونخوا کے عوام کی فکر ہوتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، عوام کی حالت پر رحم کریں۔ یہ بات صوبائی وزیر نے بھی کہی۔ کہ پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اور اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا لفظ بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں