0

حکومت نے مہنگائی میں کمی لانے کا ہدف دے دیا، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کے دفاتر کھولنے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کو مہنگائی کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اہداف کے مطابق وزارتوں کو ٹاسک دیے ہیں۔ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی تنظیم نو کے لیے اہداف دیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کو غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کا ہدف دیا گیا ہے۔ دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی جانچی جائے گی، کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تجارت کو تجارتی خسارہ کم کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کا ہدف دیا گیا ہے جب کہ وزارت نجکاری کو پی آئی اے کی نجکاری کا ہدف دیا گیا ہے۔ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے، پی آئی اے کی نجکاری کی جائے تو اس حوالے سے حکومت کو ریونیو ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ اہداف بھی طے کر لیے گئے، گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ہر وزارت کو شارٹ ٹرم، وسط مدتی اور لانگ ٹرم اہداف دیے گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ ہر وزارت کو حقیقت پسندانہ اہداف دیے گئے ہیں، متوازن کابینہ تشکیل دی گئی ہے، خود احتسابی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے، پاکستان میں منظور ہونے والے تمام قوانین کے لیے ای پورٹل بنایا جائے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں ہمارے آئی ٹی ماہرین کی مانگ ہے، پے پال جیسی سہولیات کو فعال کرنا اور ملک میں جدید ڈیجیٹل سسٹم لانا بنیادی اہداف ہیں، پاکستان میں ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کے دفاتر کھولنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں