0

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کے بونس کے وائرل نوٹی فکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات اور سرکاری ملازمین کو عید پر 15 فیصد بونس دینے سے متعلق وزارت خزانہ کے سوشل میڈیا پر جاری نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ نے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد عید الاؤنس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے منگل 9 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ سرکاری ملازمین یا وہ لوگ جن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں۔ انہیں عید پر 6 چھٹیاں ملیں گی۔ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ادھر عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری ملازمین کو 15 فیصد عید الاؤنس دینے کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس پر سرکاری ملازمین خوش ہو گئے، تاہم پھر وزارت خزانہ نے بھی اس کی حقیقت بتا دی۔ تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر عید الاؤنس کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔ جعلی نوٹیفکیشن میں گریڈ ایک سے بائیس تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد عید کے موقع پر دینے کا کہا گیا ہے جس پر سیکشن آفیسر آر تھری فوزیہ حسین کے دستخط ہیں۔ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں