0

پاس ہونے کی خوشی غم میں تبدیل ، کمسن بچے کی ماں کو امتحان پاس کرنے کی خوشی میں گولی مار کر قتل، افسوسناک خبر نے سب کو افسردہ کر دیا

چارسدہ میں کمسن بچے کی ماں کو امتحان پاس کرنے کی خوشی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق عمرزئی میں بچے نے امتحان پاس کرنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ سے 9 سالہ بچے کی ماں جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی شکایت پر بچے کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اس حوالے سے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اسکول سے گھر آنے کے بعد بیٹے نے پستول سے ہوا میں فائر کیا، فائرنگ کے دوران گولی بچے کی ماں کو لگی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں