0

سپریم کورٹ بار کا جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا خیر مقدم

سپریم کورٹ بار نے ججز کے خطوط کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اپنے اعلیٰ کردار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، سیاسی افراد کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے استعفیٰ کا مطالبہ نامناسب ہے۔سپریم کورٹ بار کے مطابق اس طرح کا مطالبہ ایک اہم معاملے کی سیاست کرنے اور توجہ ہٹانے کا باعث بن سکتا ہے، انکوائری کمیشن کے نتائج کا انتظار کرنا اور عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھنا ہے۔پنجاب بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی انتہائی غیر متنازعہ اور ایماندار جج رہے ہیں۔دوسری جانب ملتان، بہاولپور اور ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشنز نے بھی تصدق جیلانی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کیا جب کہ لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی جیلانی کی سربراہی میں کمیشن کا خیر مقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں