0

بارش ہو گی یا بادل گرجیں برسیں گے، ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، سوات، چترال، دیر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت جڑواں شہروں اور پنجاب میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام متاثر، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رات سے موسلادھار بارش اور بالائی نیلم، لووت بالا، شاردہ، ادرنگ کیل اور شونٹر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کو کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔بالائی کوہستان میں بارسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے مسافروں اور گاڑیوں میں پھنس جانے کے باعث بند ہوگئی جب کہ گلگت سے راولپنڈی تک زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ دوسری جانب شمالی بلوچستان میں گزشتہ کئی روز سے غیر معمولی موسمی نظام کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور طوفانی ہواؤں سے مواصلاتی نظام، فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں