0

مشیر خزانہ کے پی نے مہنگائی کے بڑے طوفان کا خدشہ ظاہر کر دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے آنے والے دنوں میں مہنگائی کا بڑا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی میں کمی نہیں آ رہی۔ لگتا ہے کوئی بڑا طوفان آنے والا ہے۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا نیا پروگرام کرنے جا رہا ہے، چوری شدہ مینڈیٹ پر مبنی حکومت نے پہلے بھی غلط فیصلے کیے، اب بھی جذبات میں آکر ایسے فیصلے نہیں ہوئے۔ اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان اس وقت 76 سالوں میں بدترین مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے۔ اس مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی حتیٰ کہ متوسط ​​طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ ٹیکسوں میں 18 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو کہ تحریک انصاف کے دور میں صفر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں