0

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز بارش نے بتاہی مچادی، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہونے والی تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے پی میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔ڈی جی ریسکیو کے مطابق چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے جب کہ مختلف اضلاع میں کچی چھتیں اور دیواریں گرنے سے جزوی نقصان ہوا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے بارشوں سے ہونے والے حادثات میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ پیش کی جائے، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں