0

پاکستان میں عیدالفطر پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

پاکستان میں اس سال عید الفطر کی 6 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے تاہم عیدالفطر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اگر مذکورہ پیش گوئیاں درست ثابت ہوا، ملک میں عید کی نسبتاً طویل تعطیلات متوقع ہیں۔چونکہ عید کی تعطیلات عام طور پر عید سے ایک دن پہلے شروع ہوتی ہیں، اس لیے اگر عید بدھ 10 اپریل کو پڑتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہو جائیں گی، ایسے میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئی ہیں۔ تو ویک اینڈ کو شامل کرنے سے کل 6 چھٹیاں ہو جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں