0

حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنیکی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے: بیرسٹر سیف نے مزید کیاکہا؟جانیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ آئین مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کو لازم قرار دیتا ہے، الیکشن کمیشن اس حوالے سے دھمکیوں کے بجائے حکم جاری کرے، اگر الیکشن کمیشن ایسا حکم جاری کرے تو اسے چیلنج کریں۔ عدالت میں مرضی بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانا سپیکر کی صوابدید ہے، ہمیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، جب بھی اسمبلی اجلاس بلایا جائے گا اراکین حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھایا گیا تو کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے کے پی حکومت کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کی ہدایت بھی کی تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی حلف برداری سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں