0

ایلون مسک کی سابقہ گرل فرینڈ کو نیا بوائے فرینڈ مل گیا۔

مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنی سابق گرل فرینڈ کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ان فالو کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد ایلون مسک نے انہیں ان فالو کر دیا۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اور گرائمز نامی خاتون نے 2018 میں اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا تھا اور دونوں کی 2022 تک ڈیٹنگ تھی۔ایلون مسک اور گرائمز کے تین بچے ہیں جن میں سے ایک سروگیٹ بچہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں