0

جماعت اسلامی نے دباؤ کی وجہ سے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا بیرسٹر گوہر کا الزام مسترد کردیا

جماعت اسلامی نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے کسی دباؤ کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد نہ کرنے کے الزام کو مسترد کردیا۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی پر نہ تو کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی جماعت اسلامی دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے غیر مشروط تعاون کی پیشکش پر انہوں نے صرف خیبرپختونخوا میں اتحاد کی شرط عائد کی جس کے بعد جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم کسی دباؤ کی وجہ سے اتحاد پر مذاکرات کے لیے نہیں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں