0

سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ ترین سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ، کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کر دیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی گلبرگ لاہور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا آغاز کیا، سید علی ناصر رضوی ایس پی اقبال ٹاؤن لاہور، ڈی پی او قصور اور ڈی پی او وہاڑی، سی پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آپریشنز بھی رہے۔ وہ لاہور میں بھی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ سید علی ناصر رضوی 9 مئی کے سانحہ میں شدید زخمی ہوئے تھے۔سید علی ناصر رضوی کی آنکھوں کے کئی آپریشن ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں