0

سیاسی استحکام کے لیے مقتدر حلقوں کو کیا چھوڑنا پڑے گا؟ لطیف کھوسہ نے بتایا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیاسی استحکام تب ہی آسکتا ہے جب مقتدر حلقے انتقام اور نفرت کی سیاست چھوڑ دیں، کچے اور تیار ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا حل اڈیالہ جیل میں ہے اور عمران خان ہیں۔ باہر اسے نکالیں، عمران خان کے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں ہو سکتی، عمران خان ایک حقیقت ہے، اسے ماننا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی پروگرام میں شرکت کیتحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاکتیں افسوسناک ہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں