0

پاکستان ریلوے ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی،شہری خوشی سے نہال

لاہور: پاکستان ریلوے کی ریکارڈ آمدنی کے نتائج سامنے آگئے۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے تاخیر کا شکار تھی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلوے ملازمین کی انتھک محنت کے باعث آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ملازمین کو تنخواہیں بروقت مل جائیں گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ اب ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں گی، مشکل وقت میں میرا ساتھ دینے پر میں اپنے کارکنوں کا مشکور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں