0

شوبز میں جانے کیلیے والدین نے کیا شرط رکھی؟َ حریم فاروق نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے بتایا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے ان کے والدین نے کیا شرط عائد کی تھی۔اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اپنے شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر بات کی۔حریم فاروق نے کہا کہ والدین کہتے تھے کہ جو شوق ہے وہ کرو ورنہ وقت ضائع نہ کرو۔انہوں نے کہا کہ والدین کو معلوم نہیں تھا کہ مجھے اداکاری میں دلچسپی ہے اور میں اس وقت قانون کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد نے شرط لگاتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے، کر لو، لیکن پہلے اپنی ڈگری مکمل کرو پھر جو تمہارا دل چاہے کرو۔حریم فاروق نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں صحافت اور سماجیات میں بیچلر کروں گی لیکن پھر آپ مجھے شو بزنس میں جانے سے نہیں روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ڈگری اچھے نمبروں کے ساتھ مکمل کی اور جب میں نے ان کی شرط پوری کی تو مجھے نہیں روکا گیا اور میرے والدین میرے سب سے بڑے معاون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں