0

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب پرچم کشائی

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان کا پرچم فضا میں بلند کیا۔آغاز میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم پر پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کے 23مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرہ باب ہے ۔ اس دن 1940میں برصغیر کے مسلمانوں نے متحد ہو کر اپنے لئے ایک علیحہد وطن کا مطالبہ کیا کہ جس میں وہ اپنی زندگیاں اپنی اقدار اور رویات ، خصوصاً انصاف ، برابری اور آزادی سے گزار سکیں۔ اس مناسبت سے آج ہم اس موقع پر بانیان اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ان نظریات پر کاربند رہنے کا عزم کرتے ہیں ، جو نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے ۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کے پاکستان نے ہر دور میں غیر معمولی چیلنجز کا بخوبی سامنا کیا ہے اور ہر بار ُسرخرو ہوا ہے ، ہماری قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔البتہ ہمیں ابھی بھی معیشت کے میدان میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس لیے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں مزید محنت درکار ہے۔انہوں نے کہا کے بطور ہائی کمشنر ان کو برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات اور کامیابیوں پر فخر ہے ۔آپ میں سے ہر فرد یہاں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔ آپ کا کردار پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات میں ایک پُل کی حیثیت رکھتا ہے جو اسے مضبوطی سے جوڑے رکھا ہے۔مجھے اُمید ہے کہ آپ سب اسی جوش و جذبے سے مُلک وقوم کا نام روشن رکھیں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کے پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔ ہم تمام مسائل کا حل امن اور مزاکرات میں تلاش کرنے کے حامی ہیںخاصطور پر مسلئہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیرکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق کی پر زور حمایت کرتے ہیں۔پرچم کشائی کی تقریب میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں، میڈیا نمائندگان اور ہائی کمشن کے تمام افسران و عملے نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں